ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ا ب مدھیہ پردیش میں وکاس:تعلیم کی حالت خستہ، درست طریقہ سے حر ف آشنابھی نہیں طلبہ

ا ب مدھیہ پردیش میں وکاس:تعلیم کی حالت خستہ، درست طریقہ سے حر ف آشنابھی نہیں طلبہ

Sun, 10 Dec 2017 03:04:18    S.O. News Service

بھوپال9دسمبر (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں پانچویں سے آٹھویں گریڈ تک کے 80 فیصد سے زیادہ طالب علم درست طریقے سے عبارت خوانی پر بھی قادر نہیں ہیں ،70 فیصد سے زیادہ طالب علم 1 سے 9 تک گنتی بھی نہیں جانتے ۔ ریاست میں تعلیم کی بدحالی کا انکشاف حالیہ دنوں اسمبلی میں پیش کی گئی کیگ رپورٹ سے ہوا ہے۔

کیگ کی یہ رپورٹ مدھیہ پردیش میں تعلیم کی کھوکھلی عمارت دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ کس طرح پہلی جماعت سے لے کر ثانوی سطح کے طالب علموں کا نہ تو حروف کا علم ہے اور نہ ہی زبان کی کوئی جانکاری ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق 5 ویں تک کے طالب علموں میں 17 فیصد بچے ہی ہندی حروف کی شناخت پر قادر ہیں ۔ 23 فیصد طالب علم ہی ریاضی میں 1 سے 9 تک کی گنتی جانتے ہیں ۔ 25 فیصد طالب علم ہندی کے صرف لفظ پڑھ لکھ سکتے ہیں، 24 فیصد طالب علم انگریزی کے لفظ پڑھ لکھ سکتے ہیں، 8 ویں تک کے 10 فیصد طالب علم ہی ہندی حروف کی شناخت کر پاتے ہیں، 16 فیصد طالب علم ہی 1 سے 9 تک کی گنتی پڑھ پاتے ہیں۔ 28 فیصد طالب علم انگریزی کی عام اصطلاح پڑھ اور لکھ پاتے ہیں۔2010 سے 2016 کے درمیان یہ اعداد و شمار صاف طور پر ظاہرکرتے ہیں کہ 5 ویں سے 8 ویں تک کے سب سے زیادہ بچے نہ تو ہندی درست طریقے سے پڑھ پاتے ہیں، نہ ٹھیک سے ریاضی کا علم ہے حتی کہ وہ 1سے 20تک کی گنتی بھی نہیں۔ سالوں سے اقتدار میں قابض بی جے پی اس میں بھی کانگریس کی غلطی ڈھونڈ لائی ہے۔ بی جے پی ترجمان راہل کوٹھاری نے کہا کانگریس کے وقت آر ٹی ای تعلیم کا حق پاس کیا گیا تھا، ہم اسے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اساتذہ کی بھی تقرری ہو رہی ہے. ضروری وسائل متحرک کئے جا رہے ہیں، جلد ہی بہتر نتائج طرح نظر آئیں گے ۔ 2016-17 کے آغاز میں محکمہ تعلیم نے طلباء کی بنیادی قابلیت کو جانچنے کے لئے ایک ٹیسٹ بھی منعقد کیا تھا اس کے بعد تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بہتری کے لئے کلاس بھی لی گئی۔ اس کے بعد یہ تعجب خیز نتیجہ سامنے آیا ہے ۔


Share: